the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بغداد / دمشق:  ۳۰؍مارچ: (ایجنسی) عراقی دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں خود کش دھماکے میں7 افراد ہلاک اور25 زخمی ہوگئے۔خود کش دھماکا وسطی بغداد کے ایک گنجان علاقے باب شرجی میں ہوا۔ اس علاقے میں بازار اور مارکیٹ واقع ہے جہاں خریداروں کا رش ہوتا ہے۔ داعش نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ دوسری طرف مشرقِ وسطیٰ میں زیادہ سرگرم کردار ادا کرنے کے خواہاں چین نے شام کے بحران کے سلسلے میں اپنا پہلا خصوصی مندوب مقرر کر دیا ہے۔ یہ مندوب ایک سفارتکار ہیں، جو ایران میں بھی چینی سفیر رہ چکے ہیں۔بیجنگ کی جانب سے یہ تقرری گزشتہ روز عمل میں لائی گئی۔ برطانوی امدادی ادارے آکسفیم کے مطابق امیر ممالک بے گھر ہونیوالے 5ملین شامی باشندوں کی ایک نہایت چھوٹی تعداد کو ہی آباد کرنے میں کامیاب ہو سکے



ہیں۔ آکسفیم نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ امیر ترین ممالک کو زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے کا منصوبہ بنانا چاہیے۔ اس چیرٹی ادارے کے مطابق شامی تنازعے کے باعث اس شورش زدہ ملک سے چار اعشاریہ آٹھ ملین افراد مہاجرت اختیار کر چکے ہیں جبکہ امیر ممالک ان میں سے صرف دس فیصد کو ہی آباد کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔شہر پلمیرا میں داعش کے جہادیوں کو پسپا کرنے کے بعد شامی فوج نے اب دیرالزور صوبے میں پھیلے ہوئے عسکریت پسندوں کو شکست دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ دیرالزور میں عسکریت پسند تنظیم،اسلامک اسٹیٹ، نے اپنے مضبوط ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں۔ حکومتی فوج پلمیرا کو اپنا بیس اسٹیشن بنا کر دیرالزور کے علاوہ ’اسلامک اسٹیٹ، کی خود ساختہ خلافت کے مرکز الرقا کی جانب بھی پیش قدمی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.